ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی کے مین روڈ پر آوارہ جانور: راہ گیروں اور سواروں کے لئے مشکلات : مقامی انتظامیہ کی ان دیکھی پر عوام ناراض

ڈانڈیلی کے مین روڈ پر آوارہ جانور: راہ گیروں اور سواروں کے لئے مشکلات : مقامی انتظامیہ کی ان دیکھی پر عوام ناراض

Mon, 08 Oct 2018 21:00:20    S.O. News Service

ڈانڈیلی :8/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) شہر کے مین روڈ پر آوارہ جانور سونے کی وجہ  سے سواریوں اور عوام کو آنے  جانے میں تکلیف ہورہی ہے، اس سلسلے میں شہری انتظامیہ کو توجہ دلانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کئے جانے سے عوام نے بے اطمینانی کا اظہار  کیا ہے۔

شہر میں جانوروں کاپالن کون کرہاہے سمجھ میں نہیں آرہاہے، شہر بھر میں جہاں دیکھو وہاں جانور نظر آتے ہیں۔ شہر میں  بے شمار گائے ، بیل گھومتے رہتے ہیں ان کے مالکان انہیں اپنے  گھر وں میں  نہیں باندھنے کی وجہ سے جانور آوارہ گھوم رہے ہیں۔ شہر کے اہم راستے جے این روڈ اور برچی روڈ پر سواریوں اورعوام کی چہل پہل رہتی ہے، ایسی بھیڑ بھاڑ والی سڑکوں پر جانور ٹیڑھے میڑھے کھڑے رہتےہیں، گروپ کی شکل میں عین راستے کے بیچ میں سوئےرہتے ہیں، اس سے صرف راہ گیروں کو ہی نہیں بلکہ سواریوں کی نقل وحمل کے لئے بھی کافی تکلیف ہورہی ہے اتنا ہی نہیں بلکہ کئی دفعہ جانوروں کی وجہ سے سواریاں حادثے کا شکار بھی ہوئی ہیں۔

ان پالتوجانوروں کو ان کے مالکان نہ گھر میں باندھتے ہیں نہ ان کے چارے کا انتظام کرتے ہیں، اسی لئے یہ جانور کچرہ ، کاغذ، پلاسٹک وغیرہ کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ حاملہ گائے کو بھی ان کے انسانی مالک نہیں دیکھتے ، یہی گائے جب بچھڑا جنم دیتی ہے تو دوڑ دوڑ کر آجاتے ہیں، اس کا دودھ پیتے ہیں، لیکن ان کاپالن  اپنا فرض نہیں سمجھتے ۔ اس سلسلے میں ڈانڈیلی پریس کلب، ایسکاڈ، لائنس کلب سمیت شہر کے کئی ادارے شہری بلدیہ کمشنر سے ملاقات کرکے آوارہ جانوروں کے متعلق اقدام کرنےکی اپیل کی تھی۔ کمشنر صاحب صرف اعلان کئے کوئی کارروائی نہیں کئے۔ اس تعلق سے مقامی بلدیہ کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے تو عوامی سطح پر احتجاج کئے جانے کی عوام نے بات کہی ہے۔


Share: